ابنا: اسلامی جمہوری ایران نے کہا ہے کہ اراک میں واقع بھاری پانی کے جوہری ری ایکٹر کے حوالے سے مغربی خدشات دور کرنے کیلئے اس ری ایکٹر میں تبدیلی کرسکتے ہیں۔ ایران کے خبررساں ادارے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا کہ اراک ری ایکٹر کے حوالے سے مغربی خدشات درست نہیں، کیونکہ یہ ایک تحقیقاتی ری ایکٹر ہے۔ جسے ہم مختلف تجربات کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اراک کے بھاری پانی کے ری ایکٹر کے بارے میں پروپیگنڈہ کا مقصد ایران کو سیاسی دباؤ میں لانا ہے۔ علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجسنی کے ماہرین اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس ری ایکٹر کے ذریعے ایٹمی ہتھیاروں کے لئے مطلوب پلوٹونیم تولید نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ہم اس ری ایکٹر کے ڈیزائن میں ایسی تبدیلی کرسکتے ہیں، جس سے ری ایکٹر میں پلوٹونیم کی پیداوار میں کمی آسکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 فروری 2014 - 20:30
News ID: 503893
اسلامی جمہوری ایران نے کہا ہے کہ اراک میں واقع بھاری پانی کے جوہری ری ایکٹر کے حوالے سے مغربی خدشات دور کرنے کیلئے اس ری ایکٹر میں تبدیلی کرسکتے ہیں۔